Home اہم خبریںبنگلادیش کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

بنگلادیش کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

by Admin
0 comments
فوٹو بشکریہ کرک انفو

بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

سلہٹ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے 21 رنز بغیر کسی نقصان کے ساتھ دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا مگر دونوں اوپنرز جلد ہی اپنے وکٹیں گنوا بیٹھے، اذان اویس 13 اور عبداللّٰہ فضل 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 61 رنز پر گری جب کپتان شان مسعود21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد پاکستان کی چوتھی وکٹ 79 رن پر گر ی، سعود شکیل 8 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

ٹیسٹ کے دوسرے دن کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 4 وکٹ پر 96رن بنا لیے ہیں، بابر اعظم 37 اور سلمان آغا 6 رن بنا کر ناٹ آوٹ ہیں۔

بنگلادیش کی پہلی اننگز

میچ کے پہلے روز بنگلادیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی، لٹن داس نے 126 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 4، محمد عباس نے 3، حسن علی نے 2 اور ساجد خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00