Home اہم خبریںخاتون نے شوہر سے ملکر عاشق کو قتل کر دیا، لاش ڈرم میں ڈال کر نالے میں پھینک دی

خاتون نے شوہر سے ملکر عاشق کو قتل کر دیا، لاش ڈرم میں ڈال کر نالے میں پھینک دی

by Admin
0 comments
 

—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

 بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں میرٹھ کے مشہور بلو ڈرم قتل کیس سے ملتا جلتا ایک ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے، ایک خاتون نے اپنے شوہر، بھائی اور اس کے دوست کے ساتھ مل کر اپنے عاشق کو قتل کر دیا اور لاش ڈرم میں بند کر کے نالے میں پھینک دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مقتول کی شناخت ارباز مقصود علی خان کے نام سے ہوئی ہے، جو تھانے کے علاقے ممبرا کا رہائشی تھا، 3 اپریل کو ارباز گھر سے یہ کہہ کر نکلا تھا کہ وہ کام کے سلسلے میں دادَر جا رہا ہے، تاہم وہ واپس نہ آیا۔

اہلِ خانہ کی تلاش کے باوجود جب ارباز کا کوئی سراغ نہ ملا تو اس کے والد نے ممبرا پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے کال ریکارڈز اور لوکیشن ڈیٹا کا جائزہ لیا، جس سے معلوم ہوا کہ ارباز کی آخری لوکیشن وسئی کے علاقے میں تھی۔

تحقیقات کے دوران پولیس کو مقتول کی گرل فرینڈ مہ جبین شیخ پر شک ہوا، جس کے بعد اسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔

ایڈیشنل کمشنر آف پولیس پریا دھانکنے کے مطابق ابتدائی طور پر مہ جبین نے کچھ بتانے سے انکار کیا، تاہم سخت تفتیش پر اس نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے شوہر، بھائی اور اس کے دوست کے ساتھ مل کر ارباز کو قتل کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کا مقصد ارباز سے رقم بٹورنا تھا، لیکن جب وہ کامیاب نہ ہو سکے تو انہوں نے ارباز کے ہاتھ باندھ کر اسے پلاسٹک کے پائپ سے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں قتل کر دیا، لاش کو ایک سبز رنگ کے ڈرم میں بند کر کے ممبرا کے قریب نالے میں پھینک دیا۔

پولیس نے مہ جبین اور اس کے بھائی طارق شیخ کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ خاتون کا شوہر حسن اور اس کا ساتھی تاحال مفرور ہیں، پولیس کے مطابق طارق شیخ کے خلاف پہلے بھی کئی مقدمات درج ہیں۔

واقعے کا مقدمہ قتل، مجرمانہ سازش اور دیگر دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00