Home اہم خبریںمنی لانڈرنگ کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، باربر شاپس و ویپ اسٹورز نشانے پر

منی لانڈرنگ کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، باربر شاپس و ویپ اسٹورز نشانے پر

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو 

برطانیہ میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کی تیاریاں جاری ہیں جن کے تحت حجاموں کی دکانوں، ویپ اسٹورز اور مِنی مارٹس سمیت مشتبہ کاروباروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

برطانوی سیکریٹری داخلہ شبانہ محمود نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ گروہ غیر قانونی رقوم کو سفید کرنے کے لیے کاروباری مراکز استعمال کر رہے ہیں جس کے باعث ملک گیر آپریشن شروع کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نیشنل کرائم ایجنسی کے اندازے کے تحت ان کاروباروں کی آڑ میں ہر سال تقریباً 1 بلین پاؤنڈ کی منی لانڈرنگ کی جاتی ہے۔

تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ انسانی اسمگلر برطانیہ میں رجسٹرڈ کاروباری نیٹ ورکس کے ذریعے غیر قانونی چینل کراسنگ کے لیے رقوم وصول کرتے ہیں جنہیں بعد ازاں فرانس میں موجود اسمگلرز تک منتقل کیا جاتا ہے۔

حکام کے مطابق اس خصوصی آپریشن کا مقصد چھاپے مار کر نقد رقم ضبط کرنا، غیر قانونی مالی نیٹ ورکس توڑنا اور جرائم میں ملوث افراد کو قانون کے شکنجے میں لانا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 3 سالہ پروگرام کے تحت نیشنل کرائم ایجنسی، گریٹر مانچسٹر پولیس اور ویسٹ مڈلینڈز پولیس کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی تاکہ ہائی اسٹریٹ آرگنائزڈ کرائم کے خلاف مؤثر کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00