Home اہم خبریںامید ہے 2035ء تک پاکستان 1 ٹریلین کی اکانومی بن سکے گا، احسن اقبال

امید ہے 2035ء تک پاکستان 1 ٹریلین کی اکانومی بن سکے گا، احسن اقبال

by Admin
0 comments

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ امید ہے 2035ء تک پاکستان 1 ٹریلین کی اکانومی بن سکے گا۔

لاہور ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ  ایران امریکا جنگ سے عالمی بحران پیدا ہوا اور  تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ تیل کی قیمتوں کی وجہ سے ہر ملک مہنگائی کا نشانہ بنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہے معرکہ حق کے بعد بھارت 100 مرتبہ سوچے گا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ معیشت کو جدید ٹیکنالوجی کی بنیادوں پر فعال کرنا ہے، ہمیں اپنی برآمدی صلاحیت کو 100ارب روپے سے بڑھانا ہے۔ امید ہے 2035ء تک پاکستان 1 ٹریلین کی اکانومی بن سکے گا، ترقی کے لیے ایکسپورٹ سے زرمبادلہ صلاحیت تیزی سے بڑھانا ہوگی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان پر آئی ایم ایف کی وجہ سے ٹیکسوں کا بوجھ بڑھا ہے، جیسےحالات بہتر ہوں گے تو بجلی کی قیمتوں کوبہتر کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ ریلیف دیا گیا ہے، خواہش ہے بزنس مین اور تنخواہ دار طبقہ کو ریلیف دیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00