Home انٹرٹینمنٹصنم سعید کا شاندار ڈیبیو، کانز میں بڑے بھارتی ناموں کی چمک ماند پڑ گئی

صنم سعید کا شاندار ڈیبیو، کانز میں بڑے بھارتی ناموں کی چمک ماند پڑ گئی

by Admin
0 comments

—فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید کے کانز فلم فیسٹیول میں ڈیبیو کے بھارت میں بھی چرچے ہونے لگے۔

صنم سعید نے کانز فلم فیسٹیول میں مشہور پاکستانی فیشن ڈیزائنر حسین ریہر کا ڈیزائن کیا ہوا سفید رنگ کا خوبصورت گاؤن پہن کر ڈیبیو کیا۔

اداکارہ کے گاؤن کو مور سے متاثر ہو کر ڈیزائن کیا گیا ہے، مکیش، زردوزی اور شیشے کے کام والے اس خوبصورت سفید جوڑے کو تیار کرنے کے لیے 50 کاریگروں کا 2 ہزار 300 گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا۔

صنم سعید نے اس خوبصورت  گاؤن کے ساتھ سلور اور ڈائمنڈ کی جو جیولری پہنی اس کا ڈیزائن بھی مور سے متاثر تھا۔

اداکارہ کی کانز فلم فیسٹیول میں اس شاندار انٹری نے فوراً ہی بھارتی فیشن مبصرین  اور اسٹائلسٹس کی توجہ حاصل کر لی۔

بھارتی اسٹائلسٹ نشا گوینکا نے صنم سعید کے خوبصورت گاؤن کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ تر کانز فلم فیسٹیول کے شرکاء یا تو بہت زیادہ روایتی یا پھر حد سے زیادہ تھیٹریکل انداز میں نظر آتے ہیں لیکن اس گاؤن کے ڈیزائن میں توازن ہے۔

ایک اور بھارتی فیشن مبصر صوفی موتی والا نے پاکستانی اداکارہ کے گاؤن کی تعریف کرتے ہوئے ان کے کانز ڈیبیو کو 10 میں سے 10 نمبر دے دیے۔

جیسے ہی صنم سعید کے کانز ڈیبیو کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی اداکارہ کی تعریف کرنا شروع کر دیں جب کہ کانز میں شرکت کرنے والی مشہور بھارتی شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنایا، جن میں عالیہ بھٹ، ہما قریشی، اروشی روٹیلا اور ایشا امبانی شامل ہیں۔

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ بھارتی میڈیا پر بھی صنم سعید کے کانز فلم فیسٹیول میں ڈیبیو کے چرچے ہو رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00