Home اہم خبریں24 گھنٹوں میں 26 بحری جہازوں کی آمد و رفت کا دعویٰ

24 گھنٹوں میں 26 بحری جہازوں کی آمد و رفت کا دعویٰ

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو 

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 26 بحری جہازوں کی نقل و حرکت اس کی نگرانی اور اجازت سے ہوئی۔

ایرانی حکام کے مطابق امریکی پابندیوں اور ایرانی بندرگاہوں کے محاصرے کے باوجود آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول برقرار ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام جہاز ایرانی بحریہ کے ساتھ رابطے اور اجازت کے بعد ہی سفر کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ایران کی خلیجی آبنائے اتھارٹی نے ایک نیا بحری نقشہ جاری کیا ہے جس میں مخصوص سمندری علاقے کو کنٹرول زون قرار دیا گیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق اس علاقے سے گزرنے والے جہازوں کے لیے ایران کی اجازت لینا لازمی ہو گا۔

ادھر امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت بحال کرنے سے متعلق مذاکرات تاحال تعطل کا شکار ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ کیا ہے تاہم ایران کو نئی فوجی کارروائی کی دھمکی بھی دی ہے۔

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ اگر دوبارہ جنگ مسلط کی گئی تو خطے میں مزید شدید ردِعمل سامنے آئے گا۔

اقوامِ متحدہ کے خوراک و زراعت کے ادارے نے بھی خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے آئندہ 6 سے 12 ماہ میں عالمی غذائی بحران پیدا ہو سکتا ہے جبکہ توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں شدید اضافہ متوقع ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00