Home انٹرٹینمنٹاداکار سلمان خان نے اپنی اداس پوسٹ پر والدہ کو کیا وضاحت دی؟

اداکار سلمان خان نے اپنی اداس پوسٹ پر والدہ کو کیا وضاحت دی؟

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو 

معروف بھارتی اداکار سلمان خان کی حالیہ ’لونلی‘ پوسٹ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی تھی تاہم اداکار نے نئی پوسٹ پر وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں اپنے جذبات کے بارے میں بات نہیں کر رہا تھا بلکہ صرف کچھ وقت تنہائی میں گزارنا چاہتا تھا۔

پرانی پوسٹ پر مداحوں کے پریشان ہونے پر سلمان خان نے اپنی نئی پوسٹ میں لکھا ہے کہ میں کیسے اکیلا ہو سکتا ہوں جب میرے پاس اتنا بڑا خاندان، دوست اور مداح موجود ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ کبھی کبھار لوگوں کے درمیان رہتے ہوئے انسان تھک جاتا ہے، اسی لیے ’می ٹائم‘ ضروری ہوتا ہے۔

اداکار نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ میری اداس پوسٹ سے پریشان ہو کر والدہ سلمیٰ خان نے بھی پوچھ لیا ہے کہ ’کیا ہوا بیٹا؟‘

واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان نے ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ مدھم روشنی والے کمرے میں صوفے پر لیٹے نظر آئے تھے، تصویر کے ساتھ انہوں نے تنہائی اور اکیلے پن کے فرق پر بات کی تھی جس کے بعد مداحوں نے مختلف اندازے لگانا شروع کر دیے تھے۔

اداکارہ سنیہا اولال نے بھی سلمان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے فلم ’لکی‘ کے دن یاد دلا دیے۔

سوشل میڈیا پر سلمان خان کی نئی وضاحت کے بعد مداحوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور ان کے انداز کو ’صرف سلمان خان اسٹائل‘ قرار دیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00