Home اہم خبریںنیلم جہلم پروجیکٹ، قومی خزانے کو 42 ارب 93 کروڑ سے زائد نقصان کا انکشاف

نیلم جہلم پروجیکٹ، قومی خزانے کو 42 ارب 93 کروڑ سے زائد نقصان کا انکشاف

by Admin
0 comments
فوٹو: فائل

پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے بتایا کہ نیسپاک نے نیلم جہلم منصوبے میں تکنیکی خامیاں اور ناقص نگرانی کی۔ نیلم جہلم پاور پلانٹ سرنگ گرنے کے باعث جولائی 2022 میں بند ہوا۔

آڈیٹر جنرل حکام کا کہنا تھا کہ نیلم جہلم ٹنل میں مئی 2024 میں دوبارہ حادثہ پیش آیا، منصوبے کی بندش سے بجلی پیداوار میں اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیسپاک جوائنٹ وینچر منصوبے کے ڈیزائن سے تعمیراتی نگرانی تک تمام مراحل میں شامل رہی۔ بحالی اور بجلی کی پیداوار بند ہونے سے مجموعی نقصان 42 ارب 93 کروڑ 40 لاکھ روپے تک پہنچ گیا۔

سیکریٹری کابینہ ڈویژن کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر وفاقی حکومت انکوائری کر رہی ہے، سابق سیکریٹری داخلہ شاہدعلی کی سربراہی میں کمیٹی انکوائری کر رہی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00