Home اہم خبریںملک بھر کی ضلعی عدلیہ میں 1153 عدالتیں غیر فعال، جسٹس اینڈ لاء کمیشن

ملک بھر کی ضلعی عدلیہ میں 1153 عدالتیں غیر فعال، جسٹس اینڈ لاء کمیشن

by Admin
0 comments

لاء اینڈ جسٹس کمیشن نے ملک بھر میں ماتحت عدلیہ کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیے۔ 

دستاویز کے مطابق ملک بھر کی ضلعی عدلیہ میں زیرِ التواء مقدمات کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

ددستاویز کے مطابق ملک بھر کی ضلعی عدلیہ میں 1153 عدالتیں ججز کی عدم تعیناتی کے باعث غیر فعال ہیں۔ 

پنجاب میں 808، سندھ میں 89، بلوچستان میں 78، خیبر پختونخوا میں 149، اسلام آباد میں 29 عدالتیں ججز کی منتظر ہیں۔

پنجاب میں 648 فیملی اور سول ججز کی اسامیاں خالی ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ کے زیرِ انتظام 126 سول اور فیملی عدالتیں ججز نہ ہونے کے باعث غیر فعال ہیں۔

سندھ میں سول اور فیملی ججز کی 70 جبکہ بلوچستان میں 58 اسامیاں تعیناتی کی منتظر ہیں۔

اسلام آباد میں 13 سول اور فیملی عدالتیں ججز نہ ہونے کے باعث غیر فعال ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00