Home اہم خبریںچین کی خفیہ نگرانی؟ ایلون مسک کے پیچھے کھڑی ویٹریس سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

چین کی خفیہ نگرانی؟ ایلون مسک کے پیچھے کھڑی ویٹریس سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

by Admin
0 comments
—فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے کے ختم ہونے کے کئی دن بعد ایک نئی بحث نے جنم لے لیا ہے۔

 ایک چینی بلاگر جینیفر زینگ نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی حکومت نے امریکی وفد اور اہم شخصیات کی نگرانی کے لیے خفیہ فوجی اہلکار ویٹریس کے روپ میں تعینات کی تھیں۔

چینی بلاگر کے مطابق سرکاری عشائیے میں ایلون مسک کے پیچھے کھڑی ایک خاتون دراصل چینی فوج کی اعلیٰ افسر ’میجر چینگ چینگ‘ تھیں۔

جینیفر زینگ کا یہ دعویٰ سوشل میڈیا پر جنگ کی آگ کی طرح پھیل گیا ہے۔ 

اُنہوں نے سوشل میڈیا پر چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہی خواتین بعد میں فوجی وردی میں بھی دیکھی گئیں۔

زینگ نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ خاتون چینی فوجی تقریبات کے آپریشنل دستور تیار کرنے والی اہم افسر ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک پوسٹ میں اُنہوں نے یہاں تک دعویٰ کیا ہے کہ خاتون کے سرخ لباس کے نیچے ممکنہ طور پر ہتھیار بھی موجود تھا۔

ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے جبکہ چینی حکومت نے بھی اس معاملے پر تاحال کوئی ردِعمل نہیں دیا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی چین پر مغربی ممالک کی جانب سے خفیہ نگرانی اور جاسوسی کے الزامات لگتے رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00