Home اہم خبریںکسی این آر او پر بات نہیں ہوگی، پی ٹی آئی جہاں سے اٹھ کر گئی وہاں انہیں واپس لوٹنا ہے: طلال چوہدری

کسی این آر او پر بات نہیں ہوگی، پی ٹی آئی جہاں سے اٹھ کر گئی وہاں انہیں واپس لوٹنا ہے: طلال چوہدری

by Admin
0 comments
تحریک انصاف سے مذاکرات کی ٹیبل اسپیکر آفس میں پہلے سے سجی ہوئی ہے، طلال چوہدری – فوٹو: فائل

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کسی این آر او کے ایجنڈے پر کوئی بات نہیں ہوگی، پی ٹی آئی جہاں سے یکطرفہ اٹھ کر گئی تھی وہاں انہیں واپس لوٹنا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے مذاکرات کی ٹیبل اسپیکر آفس میں پہلے سے سجی ہوئی ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی اور اسپیکر صاحب بھی موجود ہیں۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ ون کانسٹیٹیوش ایونیو والا معاملہ بہت پرانا ہے۔ میں اس کمیٹی کا ممبر ہوں جو اس پر کام کر رہی ہے، کوئی غریب ہو یا امیر سب کے لیے ایک ہی اصول ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ اسلام آباد میں حالیہ مختلف وارداتوں کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، اسلام آباد سے اغوا کے بعد نوجوان کا قتل افسوسناک واقعہ ہے۔ نوجوان کے قتل میں ملوث خاتون سمیت تمام افراد کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جرائم میں پچھلے سال سے 40 فیصد فرق آیا ہے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قانونی اور غیرقانونی طور پر کئی افغان شہری موجود ہیں۔ پاکستان میں غیرقانونی مقیم کئی لاکھ افغانوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ افغانی ہو یا کوئی اورغیرقانونی طور پر کسی کو پاکستان میں رہنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00