ایرانی پاسدران بحریہ کے بیان میں کہا گیا کہ 24 گھنٹوں میں 35 جہازوں نے آبنائے ہرمز کو عبور کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران بحریہ نے بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں میں مختلف آئل ٹینکرز اور کنٹینرز جہاز شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان آئل ٹینکر، کنٹینرز، جہازوں نے ایرانی اجازت کے بعد آبنائے ہرمز عبور کی ہے۔
دوسری جانب امریکی فوج کی مرکزی کمان سینٹکام نے کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی سے اب تک 94 تجارتی جہازوں کو واپس بھیجا گیا ہے۔
سینٹکام کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 4 تجارتی جہازوں کو غیر فعال بھی کیا گیا ہے۔