Home انٹرٹینمنٹہر کسی کے پاس ورون دھون جیسا بیٹا ہونا چاہیے، والد ڈوڈ دھون

ہر کسی کے پاس ورون دھون جیسا بیٹا ہونا چاہیے، والد ڈوڈ دھون

by Admin
0 comments
ورون دھون (دائیں) ، ڈیوڈ دھون (بائیں) – فوٹو: فائل

نامور بھارتی فلم ساز ڈیوڈ دھون اپنے بیٹے کی نئی فلم کے ٹریلر لانچ کے موقع پر جذباتی ہوگئے اور کہا کہ ہر کسی کے پاس ورون دھون جیسا بیٹا ہونا چاہیے۔ 

فلم ہے جوانی تو عشق ہونا ہے کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ ممبئی میں منعقدہ تقریب میں فلم کے اداکار ورون دھون، اداکارہ مرونل ٹھاکر اور پوجا ہیگڑے سمیت پوری ٹیم شریک ہوئی۔

اس موقع پر ہدایتکار ڈیوڈ دھون بھی موجود تھے، جو پریس کانفرنس کے دوران جذباتی ہو گئے اور اپنے بیٹے ورون دھون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشکل وقت میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہے۔

ڈیوڈ دھون نے میڈیا سے گفتگو میں کہا، ’وہ سب سے پہلے ایک بہترین بیٹا ہے۔ اس نے ہمیشہ میری صحت اور ہر معاملے کا خیال رکھا۔ اسپتال میں بھی میرے ساتھ رہا اور میرے پاس سویا۔ ایک اداکار کے طور پر وہ بہتر ہو رہا ہے، لیکن بطور بیٹا، میں کہوں گا کہ ہر کسی کے پاس ایسا بیٹا ہونا چاہیے۔‘

یاد رہے کہ 2022 میں ڈیوڈ دھون کو ذیابیطس کی پیچیدگیوں کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا جہاں ورون دھون نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00