Home اہم خبریںبچوں کے جنسی استحصال کا الزام، 7 افغان باشندے زیر حراست

بچوں کے جنسی استحصال کا الزام، 7 افغان باشندے زیر حراست

by Admin
0 comments

علامتی فوٹو

نورفولک پولیس نے ایک آپریشن کے دوران غیر قانونی طو رپر برطانیہ میں داخل ہونیوالے افغان گروپ کیخلاف بچوں کے جنسی استحصال کے الزام میں 7 افراد کو حراست میں لے لیا۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہیں پولیس نے ناروچ‘ اور ڈمبرٹن میں مختلف پتوں پر چھاپے مار کر گرفتار کیا، ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مذکورہ آپریشن کا تعلق ان دو لڑکیوں کیساتھ ہے جو جرائم کے وقت نابالغ تھیں، ان کے ساتھ اگست 2023 اور مئی 2025 میں ناروچ میں واقعات رونما ہوئے۔

ملزمان کو عدالت میں جج کے روبرو پیش کیا گیا جہاں پولیس نے انکشاف کیا کہ ملزمان سے پانچ چھوٹی کشتیوں کے ذریعے ایک لاری میں چھپ کر جبکہ ایک بندرگاہ کے ذریعے غیر قانونی طو رپر برطانیہ میں داخل ہوئے۔ ان میں سے کوئی بھی نورفولک میں پناہ گزین رہائشگاہ میں مقیم نہیں رہا۔

خواتین کے تحفظ کی وزیر نٹالی فلیٹ نے واقعات کو انتہائی گھناؤنا قرار دیا اور متاثرین و اہلخانہ کیساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، غیر ملکی مجرمان کیلئے برطانیہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00