Home اہم خبریںٹرمپ کا تمام مسلم ممالک سے ابراہیمی معاہدے پر دستخط کرنے کا مطالبہ

ٹرمپ کا تمام مسلم ممالک سے ابراہیمی معاہدے پر دستخط کرنے کا مطالبہ

by Admin
0 comments
ممکن ہے کہ ایک یا دو ممالک کے پاس ابراہیمی معاہدے میں شامل نہ ہونے کی کوئی وجہ ہو، اسے قبول کیا جائے گا: ڈونلڈ ٹرمپ – فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان، سعودی عرب، قطر، مصر، اردن اور ترکیہ سمیت تمام مسلمان ممالک سے ابراہیمی معاہدے پر دستخط کرنے کا مطالبہ کردیا۔ 

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ تمام مسلمان ممالک ابراہیمی معاہدے پر دستخط کریں۔ 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی عرب، قطر، پاکستان، ترکیہ، مصر اور دیگر ممالک ابراہیمی معاہدے پر دستخط کریں۔ ممکن ہے کہ ایک یا دو ممالک کے پاس ابراہیمی معاہدے میں شامل نہ ہونے کی کوئی وجہ ہو، اسے قبول کیا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ابراہیمی معاہدے پر دستخط کا آغاز سعودی عرب اور قطر سے ہونا چاہیے۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہفتےکے روز سعودی عرب ولی عہد، اماراتی صدر، امیر قطر، وزیراعظم قطر اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بات چیت ہوئی ہے۔ 

امریکی صدر نے بتایا کہ ترکیہ و مصر کے صدور، اردن کے شاہ عبداللّٰہ اور بحرین کے شاہ سے بھی بات چیت ہوئی۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہ یا تو سب کے لیے ایک عظیم معاہدہ ہوگا، یا پھر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہوا تو پھر جنگ ہوگی۔ پہلے سے کہیں زیادہ بڑی اور طاقتور جنگ ہوگی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران ہمارے ساتھ معاہدے کے بعد اگر ابراہیمی معاہدے پر دستخط کرتا ہے تو یہ اعزاز ہوگا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00