Home اہم خبریںمولانا شیخ ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 1 دہشتگرد کی شناخت ہوگئی

مولانا شیخ ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 1 دہشتگرد کی شناخت ہوگئی

by Admin
0 comments
مولاناادریس : فائل فوٹو 

چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی کے سابق ایم پی اے مولانا محمد ادریس جاں بحق اور سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہل کار زخمی ہو گئے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث چار میں سے ایک دہشت گرد کی شناخت ہوگئی، دہشتگرد کا تعلق افغانستان سے ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جس دہشتگرد کی شناخت ہوئی اس سے مکمل نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا رہا ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی۔

اس سے پہلے مولانا ادریس کے قتل کی ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی مردان میں درج کرلی گئی، ایف آئی آر کانسٹیبل شیر عالم کی مدعیت میں درج کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں نامعلوم ملزمان نامزد، قتل کے ساتھ دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، گاڑی میں مولانا ادریس، 2 پولیس اہلکار اور ڈرائیور تھے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے گاڑی پر پیچھے سے فائرنگ کردی، فائرنگ سے مولانا ادریس شہید اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00