Home اہم خبریںملیر آر سی ڈی گراؤنڈ کے قریب فائرنگ، پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل

ملیر آر سی ڈی گراؤنڈ کے قریب فائرنگ، پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل

by Admin
0 comments
علامتی فوٹو

کراچی کے علاقے ملیر آر سی ڈی گراؤنڈ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ 

پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے گاڑی پر متعدد بار فائر کیے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق جوڑے نے پسند کی شادی کی تھی۔ میاں بیوی ملیر کورٹ میں پیشی کے لیے آئے تھے۔ عدالت میں میاں بیوی نےاپنا نکاح نامہ بھی پیش کیا۔

پولیس حکام  کے مطابق پیشی سے واپسی پر میاں بیوی پر سعودآباد کے قریب فائرنگ کی گئی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے اغوا کا 19 مئی کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ لڑکی کے والد نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد نے پولیس کو ایک فون نمبر دیا جس سے گھر کے نمبر پر کالز آتی تھیں۔ لڑکی والد نے تفتیش کے دوران پولیس کو مزید معلومات بھی فراہم کی تھیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00