Home اہم خبریںآئی جی خیبر پختونخوا کی اہم سرکاری تنصیبات کے سیکیورٹی آڈٹ کی ہدایت

آئی جی خیبر پختونخوا کی اہم سرکاری تنصیبات کے سیکیورٹی آڈٹ کی ہدایت

by Admin
0 comments

انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے اہم سرکاری عمارتوں اور تنصیبات کے سیکیورٹی آڈٹ کی ہدایت کردی۔

پشاور میں ذوالفقار حمید کی زیر صدارت ریڈ زون سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں سی سی پی او پشاور نے ریڈ زون سیکیورٹی پر بریفنگ دی۔

دوران اجلاس ریڈ زون اور حساس عمارتوں کی سیکیورٹی کا ازسر نو جائزہ لیا گیا، بتایا گیا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلیے پولیس رسپانس یونٹس ہائی الرٹ ہیں۔

اس موقع پر داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی اور چیکنگ نظام مزید موثر بنانے کی ہدایات کی گئیں۔

اجلاس میں ریڈ زون میں جدید کیمروں اور چیکنگ اینڈ ڈیٹکشن آلات کے استعمال پر زور دیا گیا جبکہ آئی جی نے اہم سرکاری عمارتوں اور تنصیبات کا سیکیورٹی آڈٹ کرنے کی ہدایت کی۔

ہدایت کی گئی کہ انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ ، کھوجی کتے اور تربیت یافتہ اہلکار تعینات کیے جائیں۔

آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ خیبر پختونخو پولیس دہشت گردوں کے ہر حربے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00