Home انٹرٹینمنٹڈونلڈ ٹرمپ جیمز بانڈ بن گئے؟ وائٹ ہاؤس کی پوسٹ وائرل

ڈونلڈ ٹرمپ جیمز بانڈ بن گئے؟ وائٹ ہاؤس کی پوسٹ وائرل

by Admin
0 comments
—فائل فوٹوز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جیمز بانڈ انداز میں ایک حیران کن تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جسے وائٹ ہاؤس کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا ہے۔

برطانوی خفیہ ایجنٹ 007 کے کردار کے لیے نئے اداکار کی تلاش کے اعلان کے بعد دنیا بھر میں نئی بحث چھڑ گئی ہے اور اب اس بحث میں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق رواں ماہ ایم جی ایم اسٹوڈیوز نے باضابطہ طور پر نئے جیمز بانڈ کے لیے آڈیشنز شروع کرنے کا اعلان کیا، کیونکہ مشہور اداکار ڈینئل کریگ اس کردار سے الگ ہو چکے ہیں۔

اسی دوران وائٹ ہاؤس کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر ایک غیرمعمولی پوسٹ شیئر کی گئی، جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو جیمز بانڈ کے مشہور انداز میں دکھایا گیا ہے، تصویر میں ٹرمپ بندوق تھامے 007 کے کلاسک پوز میں نظر آئے، جبکہ تصویر پر ان کا مشہور انتخابی نعرہ میک امریکا گریٹ اگین بھی درج تھا۔

یہ پوسٹ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں اور میمز کا سلسلہ شروع ہو گیا، بعض افراد نے اسے مزاحیہ قرار دیا جبکہ کئی صارفین نے اسے سیاسی تشہیر کا منفرد انداز کہا۔

واضح رہے کہ ماضی میں پیئرس بروسنان، سین کونیری اور ڈینئل کریگ سمیت کئی معروف اداکار جیمز بانڈ کا کردار ادا کر چکے ہیں اور اب نئے 007 کے انتخاب پر دنیا بھر کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00