چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی کوششیں مزید تیز کرے۔
چینی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی اور پاکستان کے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔
گفتگو کے دوران چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ پاکستان آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق مسائل کے حل میں کردار ادا کرے، امید ہے کہ پاکستان اعتماد کے ساتھ اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان خطے میں جلد امن کی بحالی میں کردار ادا کرے گا۔
دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زايد النہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان اور شیخ محمد بن زايد النہیان نے ٹیلیفونک رابطے میں علاقائی سلامتی و استحکام کے لیے کوششوں کو مربوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا۔