Home انٹرٹینمنٹاسٹارز کو تنقید کا نشانہ بنا کر لوگ اپنا کاروبار چلاتے ہیں: فہد مصطفیٰ

اسٹارز کو تنقید کا نشانہ بنا کر لوگ اپنا کاروبار چلاتے ہیں: فہد مصطفیٰ

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

پاکستان کے معروف اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ نے کہا ہے کہ مجھے ٹرولنگ سے زیادہ دکھ اس بات کا ہوتا ہے کہ کچھ لوگ اداکاروں پر تنقید کرکے اپنا کاروبار چلاتے ہیں۔

فہد مصطفیٰ نے حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے انٹرویو کے دوران سوشل میڈیا پر تنقید، مقبولیت اور اپنے لباس کے انتخاب سے متعلق کھل کر اظہارِ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے عوام کی ٹرولنگ سے فرق نہیں پڑتا، لیکن دکھ اس بات کا ہوتا ہے کہ کچھ لوگ اسٹارز کو نشانہ بنا کر اپنا بزنس چلاتے ہیں، وہ ہر وقت کسی نئی چیز کے انتظار میں رہتے ہیں تاکہ اسے وائرل کر کے فائدہ اٹھا سکیں۔

فہد مصطفیٰ نے کہا کہ عام لوگ اگر کسی چیز پر تنقید کرتے ہیں تو میں اسے مثبت انداز میں لیتا ہوں اور خود کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہوں، لیکن بعض افراد صرف کلک بیٹ اور شہرت کے لیے تنازعات پیدا کرتے ہیں۔

اداکار نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج کل کوئی انٹرویو میرے ذکر کے بغیر مکمل نہیں ہوتا، لوگ ہر انداز میں میرے بارے میں بات کرتے ہیں اور یہ اچھی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کی مقبولیت پر غصہ یا مایوسی ظاہر کرنا مناسب نہیں۔

اپنے لباس پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے فہد مصطفیٰ نے کہا کہ میں فیشن کے معاملے میں زیادہ احتیاط نہیں کرتا اور نہ ہی کوئی غیر مناسب لباس پہنتا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ میں صرف تھوڑے مختلف اور فنکی آؤٹ فٹس پسند کرتا ہوں، میں وہی پہنتا ہوں جو لوگ عام طور پر پسند کرتے ہیں، بس انداز ذرا مختلف ہوتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00