Home اہم خبریںتعلقات مضبوط بنانے کیلئے چین مزید 2 پانڈے امریکا بھیجے گا

تعلقات مضبوط بنانے کیلئے چین مزید 2 پانڈے امریکا بھیجے گا

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

چین نے امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے 2 نئے دیوہیکل پانڈے امریکا بھیجنے کا اعلان کیا ہے، پانڈوں کے نام ’پِنگ پِنگ‘ اور ’فو شوانگ‘ ہیں جنہیں 10 سالہ معاہدے کے تحت امریکی شہر اٹلانٹا کے چڑیا گھر میں رکھا جائے گا۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور چین کے تعلقات تجارتی تنازعات، ایران جنگ اور سفارتی کشیدگی کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہیں۔ 

دی نیوز انٹرنیشنل میں شائع کی گئی ماہرین کی رائے کے مطابق یہ اقدام چین کی پرانی ’پانڈا سفارتکاری‘ کا حصہ ہے جس کے ذریعے بیجنگ نرم طاقت اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دیتا ہے۔

یہ پیش رفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے جسے دونوں ممالک کے درمیان خیرسگالی کے اشارے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے کہا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان نیا تعاون جنگلی حیات کے تحفظ اور دونوں ممالک کے عوامی تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00