Home اہم خبریںامریکا سے کیے گئے تمام مطالبات جائز ہیں، ایران

امریکا سے کیے گئے تمام مطالبات جائز ہیں، ایران

by Admin
0 comments

ایران کا کہنا ہے کہ امریکا سے کیے گئے تمام مطالبات جائز ہیں، فراخدلانہ اور ذمہ دارانہ تجاویز پیش کی ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران جنگ اور بحری قزاقی کے خاتمے، ایرانی اثاثوں کی بحالی اور لبنان سمیت خطے میں سیکیورٹی کے قیام جیسے جائز مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ایران سے غیر معقول مطالبات کر رہا ہے، ایران نے چینی صدرشی جن پنگ کے چار نکاتی امن منصوبے کی حمایت کرتے ہوئے معاہدے کے لیے چین کو ضامن بنانے کی تجویز بھی دے دی۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان باضابطہ ثالث اب بھی پاکستان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قطر سمیت کئی ممالک کشیدگی کم کرنے کیلئے رابطے کر رہے ہیں، قطر سمیت دیگر ممالک بھی فریقین سے رابطے میں ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00