Home اہم خبریںرواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پیٹرولیم لیوی وصولی 1200 ارب روپے سے متجاوز

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پیٹرولیم لیوی وصولی 1200 ارب روپے سے متجاوز

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پیٹرولیم لیوی وصولی 1200 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔

وفاقی وزارتِ خزانہ کی دستاویزات میں پیٹرولیم لیوی کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

دستاویز کے مطابق جولائی 2025ء سے مارچ 2026ء تک 1205 ارب 18 کروڑ روپے پیٹرولیم لیوی وصول ہوئی، رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں لیوی وصولی میں 371 ارب 33 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔

گزشتہ مالی سال اسی مدت میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی 833 ارب 85 کروڑ روپے تھی جبکہ رواں مالی سال پیٹرولیم لیوی وصولی کا ہدف 1468 ارب 39 کروڑ 50 لاکھ روپے مقرر ہے۔

گزشتہ مالی سال پیٹرولیم لیوی کی وصولی 1220 ارب 21 کروڑ 30 لاکھ روپے تھی، مالی سال 24-2023ء میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی1 ہزار 19 ارب روپے تھی جبکہ 23-2022ء میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی 580 ارب روپے تھی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00