Home اہم خبریںامریکا نے غزہ امداد لے جانے والے صمود قافلے کے 4 ارکان پر پابندیاں عائد کردیں

امریکا نے غزہ امداد لے جانے والے صمود قافلے کے 4 ارکان پر پابندیاں عائد کردیں

by Admin
0 comments
فوٹو: امریکی میڈیا 

امریکا نے غزہ کے لیے اسرائیلی بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے فلوٹیلا سے وابستہ 4 افراد پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق یہ پابندیاں ان افراد پر لگائی گئی ہیں جو غزہ جانے والے بحری قافلے کی سرگرمیوں میں شامل ہیں۔

اسکاٹ بیسنٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ پہنچنے کی کوشش کرنے والا یہ فلوٹیلا خطے میں دیرپا امن کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیاب پیش رفت کو نقصان پہنچانے کی مضحکہ خیز کوشش ہے، حماس کے عالمی مالیاتی سپورٹ نیٹ ورکس کو توڑنے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

امریکی حکام نے پابندیوں کی مزید تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم خطے میں غزہ کی صورتحال اور اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث کشیدگی برقرار ہے۔

دوسری جانب فلوٹیلا منتظمین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فورسز مشرقی بحیرہ روم میں اب تک ان کے 41 جہازوں کو روک چکی ہیں، جبکہ 10 کشتیاں اب بھی غزہ کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00