Home انٹرٹینمنٹاپنی ناکام فلموں سے کیسے نمٹتے ہیں؟ عامر خان نے طریقہ بتادیا

اپنی ناکام فلموں سے کیسے نمٹتے ہیں؟ عامر خان نے طریقہ بتادیا

by Admin
0 comments
فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے حالیہ ناکام فلموں ’ہیپی پٹیل‘، ’خطرناک جاسوس‘ اور ’ایک دن‘ کے بعد کھل کر بات کی ہے کہ وہ کس طرح ایسی فلموں سے نمٹتے ہیں جو ناظرین سے جڑنے میں ناکام رہتی ہیں۔

ورائٹی انڈیا سے گفتگو میں مسٹر پرفیکشنسٹ نے کہا، ’سب سے پہلے میں اسے قبول کرتا ہوں۔ یہ بہت ضروری ہے کہ جو ہوا ہے اسے مانا جائے۔ اگر فلم نہیں چلی تو سیدھی بات ہے کہ وہ نہیں چلی۔‘

عامر نے مزید کہا کہ وہ ہر ناکام فلم کو ایک تخلیقی پہیلی سمجھتے ہیں جسے سمجھنا ضروری ہے۔ یہ پہیلی حل کرنے جیسا ہے، آپ یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ کہاں کمی رہ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ فلم ریلیز سے پہلے وہ اکثر اپنے ڈائریکٹرز کے ساتھ بیٹھ کر یہ جائزہ لیتے ہیں کہ آیا فلم وہی بنی ہے جو ابتدا میں سوچا گیا تھا۔ یہ بہت اہم بحث ہوتی ہے کیونکہ اس سے فلم کو تخلیقی طور پر پرکھنے کا موقع ملتا ہے۔

اسکرین کے ساتھ ایک اور گفتگو میں عامر نے فلمی مارکیٹنگ کے بدلتے رجحانات پر بھی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے آنے کے بعد پروموشن کا منظرنامہ بالکل بدل گیا ہے۔

اپنی پہلی فلم ’قیامت سے قیامت‘ تک کے وقت کو یاد کرتے ہوئے عامر نے کہا کہ اب چیزیں اتنی بدل گئی ہیں کہ مجھے یہ دنیا سمجھ ہی نہیں آتی۔ میں اس ماحول کا حصہ نہیں ہوں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00