Home اہم خبریںانسدادِ منشیات ایجنسی کی تحویل میں ہلاک بارڈر فورس اہلکار کے جسم پر 34 زخم

انسدادِ منشیات ایجنسی کی تحویل میں ہلاک بارڈر فورس اہلکار کے جسم پر 34 زخم

by Admin
0 comments
انسدادِ منشیات ایجنسی کی تحویل میں ہلاک بارڈر سیکیورٹی فورس کا اہلکار جسویندر سنگھ—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں انسدادِ منشیات ایجنسی کی تحویل میں ہلاک ہونے والے بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جسم پر 34 زخم ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد معاملہ مشکوک ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 35 سالہ جسویندر سنگھ کی موت مارچ میں دورانِ تفتیش طبیعت بگڑنے کے بعد ہوئی تھی، اہلِ خانہ نے ابتداء ہی سے الزام لگایا تھا کہ جسویندر سنگھ کو تحویل میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اہلکار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق 25 زخم موت سے 2 سے 4 دن پہلے جبکہ 9 زخم موت سے 18 سے 24 گھنٹے قبل لگے جو اس عرصے سے مطابقت رکھتے ہیں جب وہ ادارے کی تحویل میں تھا۔

اہلکار کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ایک جسم پر اتنی بڑی تعداد میں زخم ہونا معمولی بات نہیں، رپورٹ نے ثابت کر دیا ہے کہ میرے شوہر کو تشدد کر کے ہلاک کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جسویندر جموں کا رہائشی تھا اور چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا جب اسے منشیات کنٹرول ٹیم نے حراست میں لیا۔

بعد ازاں اہلِ خانہ کو اطلاع دی گئی تھی کہ دورانِ تفتیش اس کی موت واقع ہو گئی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00