Home اہم خبریںایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا دورہ ترکیہ، ترک فضائیہ کے سربراہ، قومی دفاع سے ملاقاتیں

ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا دورہ ترکیہ، ترک فضائیہ کے سربراہ، قومی دفاع سے ملاقاتیں

by Admin
0 comments

سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سرکاری دورے پر ترکیہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے ترکیہ کی اعلیٰ دفاعی، فضائیہ اور ایرو اسپیس قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایئرچیف نے ترک فضائیہ کے سربراہ، وزیرِ قومی دفاع یاسر گلر سے ملاقاتیں کیں۔ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی بائیکار ٹیکنالوجیز کے چیف ٹیکنالوجی افسر سے بھی ملاقات کی ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں دونوں برادر ممالک کے مابین دفاعی تعاون کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقاتوں میں ایرواسپیس جدت اور جدید ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں اشتراک کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو نے ترک فضائیہ ہیڈکوارٹرز میں جنرل ضیا کمال کادی اوغلو سے ملاقات کی۔ ایئرچیف کو تاریخی اور پرُتپاک استقبال کے ساتھ گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک ایئر چیف نے ترک پائلٹوں کی تربیت میں پاکستان ایئر فورس کے تعاون کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ترک وزیرِ دفاع سے ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط تاریخی اور اسٹریٹجک تعلقات کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں تربیت، استعداد کار میں اضافے، ایرو اسپیس تعاون میں گہرے روابط تلاش کرنے پر گفتگو کی گئی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی ایئر اسٹاف نے بائیکار ٹیکنالوجیز کے چیف ٹیکنالوجی افسر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فضائی ٹیکنالوجی میں جدت، ڈرونز، جدید ٹیکنالوجیز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان اگلی نسل کی دفاعی ٹیکنالوجی میں تعاون کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00