Home انٹرٹینمنٹنادیہ جمیل کی عمر کیا ہے؟ اداکارہ نے بتا دیا

نادیہ جمیل کی عمر کیا ہے؟ اداکارہ نے بتا دیا

by Admin
0 comments
نادیہ جمیل—فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل نے حالیہ انٹرویو میں اپنی عمر اور خود سے محبت (سیلف لو) کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی ہے۔

نادیہ جمیل جو دھوپ میں ساون، میرے پاس پاس، دمسا، در شہوار، مجھے جینے دو اور جو بچھڑ گئے جیسے ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں، حال ہی میں نجی ٹی وی مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے تجربات شیئر کیے۔

گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں اس سال 54 برس کی ہو جاؤں گی اور مجھے اپنی عمر پر فخر ہے، میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ میں اس عمر تک پہنچی، کیونکہ آج کے دور میں عمر کا بڑھنا بھی ایک کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو خود سے محبت کرنا سیکھنا چاہیے اور اپنی ذات کے ساتھ مضبوط تعلق قائم کرنا چاہیے، انسان کی اصل ضرورت محبت ہے جو صرف خدا ہی پوری کر سکتا ہے۔

نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ رشتے ضرورت کی بنیاد پر نہیں بلکہ محبت اور احترام پر قائم ہونے چاہئیں اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب انسان خود کو عزت اور محبت دے۔

اداکارہ کے اس پیغام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے، جہاں مداح ان کی مثبت سوچ اور حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00