Home اہم خبریںایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

by Admin
0 comments

ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی حالیہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی پیش رفت اور جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی نے 17 مئی کو فرانس، ترکیہ، قطر اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ سے بھی علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک رابطے کیے تھے۔

یہ رابطے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی جنگ بندی تجویز مسترد کیے جانے کے بعد واشنگٹن کی جانب سے ایران کے خلاف ممکنہ نئی جارحیت کی دھمکیوں کے باعث خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج تہران میں ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات کی، ملاقات میں خطے کی تیزی سے تبدیل ہوتی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی گزشتہ روز ایرانی صدر مسعود پزشکیاں سے بھی ملاقات کی تھی جو 90 منٹ تک جاری رہی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00