Home اہم خبریںایران سے جنگ امریکا کا خود کو لگایا گیا زخم ثابت ہو رہا ہے، جان گریمینڈی

ایران سے جنگ امریکا کا خود کو لگایا گیا زخم ثابت ہو رہا ہے، جان گریمینڈی

by Admin
0 comments
ڈیموکریٹک رکن کانگریس جان گریمینڈی۔فوٹو: اسکرین گریب

امریکی دفاعی بجٹ کے لیے جاری سماعت میں ڈیموکریٹک رکن کانگریس جان گریمینڈی نے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

انہوں نے کہا کہ پیٹ ہیگسیتھ اور ٹرمپ پہلے دن سے امریکی عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں۔ ٹرمپ جنگ کر کے مشرق وسطیٰ کی دلدل میں دھنس چکے ہیں۔

ڈیموکریٹک رکن کانگریس نے کہا کہ ایرانی قیادت اور ایران کی فوجی صلاحیت آج بھی قائم ہے۔ امریکا کے 13 فوجی ہلاک، سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔ تنازع نے ایران کے چین، روس اور شمالی کوریا سے تعلقات کو مضبوط کر دیا ہے۔ ایران سے جنگ امریکا کا خود کو لگایا گیا زخم ثابت ہو رہا ہے۔

وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ڈیموکریٹک رکن کانگریس جان گریمینڈی کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی باتیں امریکی مخالفین کو پروپیگنڈے کا مواد فراہم کریں گی، مسٹر جان گریمینڈی  ٹرمپ سے نفرت نے آپ کو اندھا کردیا ہے۔

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے پیشی کے موقع پر کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کو ایران جنگ میں سے بڑا چیلنج کانگریس ارکان کی مخالفت کا ہے۔ ابھی جنگ شروع ہوئے صرف دو ماہ ہوئے ہیں۔ ایران کے ساتھ جنگ، عراق، افغانستان اور ویتنام کی جنگوں سے بہت چھوٹی ہے۔ لیکن جو سب سے بڑا چیلنج اس وقت درپیش ہے وہ ڈیموکریٹس اور کچھ ری پبلیکنز کی جنگ مخالفت اور حوصلہ شکن اور لاپراہی والے بیانات ہیں، وائٹ ہاؤس دباؤ ڈال کر ایران کو نئی نیوکلیئر ڈیل پر راضی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے سال ایران پر اسرائیلی و امریکی حملوں نے ایرانی ایٹمی صلاحیت تباہ کر دی ہے، تاہم اب بھی ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کے عزائم رکھتا ہے۔ ایران چاہتا ہے کہ ہزاروں روایتی میزائلوں کے باوجود وہ ایٹمی ہتھیار بھی بنائے۔ امریکا کسی صورت ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00