Home اہم خبریںکائنات کی ابتداء میں بننے والی گیس کا مشاہدہ

کائنات کی ابتداء میں بننے والی گیس کا مشاہدہ

by Admin
0 comments

سائنس داں خلا میں تحقیقات کرکے نت نئی چیزیں منظر ِعام پر لارہے ہیں۔ ماہرین نے خلا میں گیس کے ایک انتہائی گرم مجموعے کی نشان دہی کی ہے، جس سے متعلق ان کا خیال تھا کہ اس کو اس جگہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

گیس کا یہ مجموعہ کائنات کی ابتدائی دور میں دریافت ہوا ہے جو محققین کی توقعات سے زیادہ گرم ہے۔ یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا سے تعلق رکھنے والے ڈاژی ژو ن کے مطابق سائنس دانوں کو توقع نہیں تھی کہ کائنات کے ابتدائی دور میں وہ کوئی شدید گرم کلسٹر دیکھ سکتے ہیں۔

انہوں کامزید کہنا تھا کہ پہلے ان کو اس سگنل پر شک تھا۔ لیکن مہینوں تک کی جانے والی تصدیق کے بعد اس بات کو قبول کر لیا گیا کہ یہ گیس توقع سے کم از کم پانچ گُنا زیادہ گرم ہے۔ سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ اس کلسٹر کے اطراف میں گرم ہوا بھر رہی تھی۔ ان کو اُمید نہیں تھی کہ کائنات کے ابتدائی دور میں اتنی طاقتور شے موجود ہوگی۔

ماہرین نے یہ دریافت SPT2349-56 نامی ایک بیبی گلیکسی کلسٹر کا مشاہدہ کرتے ہوئے، جس کے لیے سائنس دانوں نے تقریباً 12 ارب برس ماضی میں جھانکا۔ اگرچہ، اس جھرمٹ کی عمر کم ہے لیکن یہ بہت وسیع ہے اور اس میں 30 فعال کہکشائیں موجود ہیں اور اس کا مرکز 5 لاکھ نوری سال کا فاصلہ رکھتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00