امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ کے دوران پنٹاگون کے فنانشل آفیسر نے بتایا کہ ایران سے جنگ میں اب تک 25 ارب ڈالرز خرچ ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ رقم ہتھیاروں پر اور کچھ مینٹی ننس و آلات کی تبدیلی پر خرچ ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ جنگ کے خرچ کو اس لیے اہم قرار دیا جارہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے سال 2027 کے ون پوائنٹ فائیو ٹریلین ڈالرز کے دفاعی بجٹ کی درخواست کر رکھی ہے۔
بجٹ بڑھانے کی اس درخواست کے دفاع میں پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کا ہدف ہے کہ وہ امریکی دفاعی صنعتی نظام کو "جنگی بنیادوں” پر چلنے والے نظام کی طرف لے جائیں۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایران کے ساتھ جنگ میں اب تک 13 امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔