Home اہم خبریںچینی فوڈ بلاگر نے شیشے کے مجسموں جیسا شفاف فرائیڈ چکن تیار کرلیا

چینی فوڈ بلاگر نے شیشے کے مجسموں جیسا شفاف فرائیڈ چکن تیار کرلیا

by Admin
0 comments

ایک چینی فوڈ بلاگر جو اپنی غیر روایتی تخلیقات کے لیے مشہور ہے، اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے جب اس نے شیشے جیسے نیم شفاف نظر آنے والے فرائیڈ چکن کے ٹکڑے تیار کیے، جو دیکھنے میں بالکل شیشے کے مجسموں جیسے لگتے ہیں۔

غیر روایتی چینی فوڈ بلاگر کائی نان اپنی عجیب و غریب اور انوکھی ڈشز کے لیے مشہور ہیں، جنہیں وہ مالیکیولر گیسٹرونومی کی پیچیدہ تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے تیار کرتے ہیں۔ ان کی اب تک کی سب سے متاثر کن تخلیق نیم شفاف فرائیڈ چکن ہے، جو شیشے جیسی دکھائی دینے والی ایک ڈش ہے اور کھانے سے زیادہ ایک فن پارہ محسوس ہوتی ہے۔

گزشتہ ماہ کائی نان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس کا عنوان تھا، میں فرائیڈ چکن کو شفاف بنانا چاہتا ہوں، لیکن نتیجہ عجیب نکلا۔ یہ ویڈیو غیر معمولی حد تک مقبول ہوئی اور صرف یوٹیوب پر ہی تقریباً 10 لاکھ ویوز حاصل کر گئی اور وجہ اس کی انفرادیت تھی۔ 

فرائیڈ چکن کو شفاف یا کم از کم نیم شفاف بنانے کا سادہ سا تصور ہی پاگل پن لگتا ہے، لیکن کسی کو حقیقت میں یہ کرتے دیکھنا ہی واقعی حیران کن ہے۔ حتمی نتیجہ جادوئی نظر آتا ہے، مگر کائی نان اس کے پیچھے کے عمل کو بڑی تفصیل سے بیان کرتے ہیں۔

کائی نان کی شفاف مرغی حیرت انگیز، فکر انگیز اور ایک ہی وقت میں پریشان کن ہے۔ یہ غیر معمولی ڈش کچھ لوگوں میں اسے آزمانے کا تجسس پیدا کرتی ہے، جبکہ بہت سے دوسرے لوگ اس سے دور رہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ کبھی بھی اتنی عجیب چیز اپنے منہ میں نہیں ڈالیں گے۔

اپنی وائرل ویڈیو کلپ میں کائی نان نے کہا انہوں نے بنیادی طور پر فرائیڈ چکن کو ٹکڑے کر کے دوبارہ بنایا اور اس کی شروعات ہڈیوں سے کی۔ انہوں نے بون میرو، کولیجن اور ٹھنڈے جیل کے مکسچر سے آغاز کیا، جسے انہوں نے چکن کی ہڈیوں کی شکل والے سانچوں میں ڈالا اور جمنے کے لیے چھوڑ دیا۔

انھوں نے گوشت کے لیے سب سے پہلے ایک آلے کا استعمال کرتے ہوئے چکن کے گوشت کو پانی جیسی مائع شکل میں تبدیل کر دیا۔ پھر اس نے سفیری فیکیشن  تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے پٹھوں کے ریشوں کی ساخت کو دوبارہ بحال کیا، جو عموماً مالیکیولر گیسٹرونومی میں استعمال ہوتی ہے۔ آخر میں شیشے جیسے گوشت اور ہڈیوں کو ایک اور سانچے میں رکھ کر آپس میں جوڑ دیا جاتا ہے۔

کائی نان نے روایتی فرائیڈ چکن کی خستہ بیرونی تہہ بھی دوبارہ بنانے میں کامیابی حاصل کر لی، حالانکہ اس کے ورژن میں کچھ بھی روایتی نہیں ہے۔ ممکن ہے کہ آپ کو نیم شفاف فرائیڈ چکن بھوک بڑھانے والا نہ لگے، بلکہ آپ اسے ناگوار بھی کہہ سکتے ہیں، لیکن یہ ماننا پڑے گا کہ یہ کافی دلچسپ نظر آتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00