Home اہم خبریںایران پر فیصلہ کُن حملہ پاکستان کے بعض بہت اچھے لوگوں کی درخواست پر روکا: ٹرمپ

ایران پر فیصلہ کُن حملہ پاکستان کے بعض بہت اچھے لوگوں کی درخواست پر روکا: ٹرمپ

by Admin
0 comments

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ— فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر فیصلہ کُن حملہ پاکستان کے بعض بہت اچھے لوگوں کی درخواست پر روکا، وہ شخصیات ایران کے بہت قریب ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان اچھے لوگوں نے مجھ سے کہا کہ کیا آپ رُک سکتےہیں، ہم ڈیل کرا دیں گے۔

امریکی صدر نے ایران سے متعلق کہا کہ ہر بار جب وہ ڈیل کرتے ہیں تو اگلے روز ایسا لگتا ہے کہ ہماری بات چیت ہوئی ہی نہیں، ان کے ساتھ کچھ مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں جنگ بندی کے حق میں نہیں تھا مگر دوسری اقوام کے کہنے پر جنگ بندی کی، یہ جنگ بندی پاکستان پر نوازش تھی۔

صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کی اور دونوں کو شاندار شخصیات قرار دیا۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے دورۂ چین کو کامیاب اور تاریخی بھی قرار دیا۔

دورۂ چین کے بعد واپس وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ عظیم تجارتی معاہدے ہوئے، ہمارے بہترین تعلقات ہیں، آپ کو بہت سی چیزیں معلوم ہوں گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00