Home اہم خبریںیرغمال بنائے گئے جہاز میں 10 پاکستانیوں میں کراچی کے شہری بھی شامل، خاندان سے رابطہ منقطع

یرغمال بنائے گئے جہاز میں 10 پاکستانیوں میں کراچی کے شہری بھی شامل، خاندان سے رابطہ منقطع

by Admin
0 comments

فوٹوز : نمائندہ جنگ 

بحری جہاز پر صومالی قزاقوں نے قبضہ کرلیا، 10 سے زائد پاکستانی یرغمال بنا لیے گئے، جن میں کراچی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ اہلخانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور حکومت سے فوری مدد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مغوی عمران، امین، حسین، کاشف اور یاسر کے اہل خانہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی جانب سے تاحال کوئی مدد نہیں ملی۔ گورنر سندھ نے فون پر رابطہ کیا اور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ قزاقوں کے قبضے کے بعد رابطہ منقطع ہوچکا ہے، جہاز عمان سے فجیرہ جا رہا تھا، راستے میں اغوا ہوا، امین شمس دو بچوں کے والد ہیں، 3 سال کی بیٹی اور 4 ماہ کا بیٹا ہے۔

اہلخانہ کے مطابق مغوی سید کاشف چار بچوں کے والد ہیں، مغوی عمران کی دو بیٹیاں، حسین کے تین بچے ہیں،  مغوی حسین کا 9 سال کا بچہ شبیر والد کی آمد کا منتظر ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00