Home اہم خبریںایشین بیچ گیمز میں پاکستانی پہلوانوں کی شاندار کارکردگی

ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی پہلوانوں کی شاندار کارکردگی

by Admin
0 comments

چین کے شہر ثانیہ میں جاری ایشین بیچ گیمز میں ریسلنگ کے مقابلوں میں پاکستان کے پہلوانوں کی کارکردگی شاندار رہی، دو میڈلز یقینی ہوگئے۔ انعام بٹ اور اسداللہ فائنل میں پہنچ گئے۔

ایشین بیچ گیمز میں پاکستان ریسلنگ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور 80 کلو گرام کیٹیگری میں اسد اللہ نے کوارٹر فائنل میں روایتی حریف بھارت جبکہ سیمی فائنل میں میزبان چین کے پہلوان کو زیر کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

90 کلو گرام کیٹیگری میں انعام بٹ نے کوارٹر فائنل میں بحرین جبکہ سیمی فائنل میں منگولیا کے حریف کو ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی، فائنل میں دونوں پہلوانوں کا مقابلہ ایرانی حریفوں سے ہوگا۔ 

چین: ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی پہلوانوں کی شاندار کارکردگی

دوسری جانب 70 کلو گرام کیٹیگری میں محمد عبداللہ کو سیمی فائنل میں بھارتی پہلوان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ محمد عبداللہ برانز میڈل کے لیے کرغزستان کے پہلوان کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکریٹری انعام بٹ نے پہلوانوں کی شاندار کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قوم سے پہلوانوں کی فائنل میں کامیابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00