Home اہم خبریںبابر اعظم کے مداحوں نے میدان میں گھس کر سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں

بابر اعظم کے مداحوں نے میدان میں گھس کر سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں

by Admin
0 comments

—اسکرین گریب

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے کوالیفائر میچ کے دوران اسٹار بیٹر بابر اعظم کے مداحوں نے میدان میں گُھس کر سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں۔

بابر اعظم کے مداح ان سے ملنے کے لیے کافی بے چین نظر آتے ہیں اور ان سے ملنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے چاہے پھر انہیں کسی بھی حد تک جانا پڑے۔

حال ہی میں پی ایس ایل کے کوالیفائر میچ کے دوران بھی کچھ ایسے ہی مناظر دیکھنے کو ملے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے کوالیفائر میچ میں بابر اعظم کے ایسے ہی دیوانے مداح میچ کے دوران متعدد بار گراؤنڈ میں داخل ہوئے اور سیکیورٹی اہلکار اُنہیں روکنے کے لیے ان کے پیچھے بھاگتے رہے۔

میچ کے دوران جیسے ہی پشاور زلمی کے کپتان نے پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن کی دوسری اور مجموعی طور پر لیگ کی چوتھی سنچری اسکور کی تو ایک مداح انہیں سنچری کی مبارک باد دینے کریز تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔

بابر اعظم اچانک مداح کو کریز پر آتے دیکھ کر حیران رہ گئے مگر اسی دوران سیکیورٹی اہلکار دوڑتے ہوئے وہاں پہنچے اور اُنہوں نے مداح کو پکڑ کر گراؤنڈ سے باہر نکال دیا۔

پھر اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ کے دوران جب زلمی کے کپتان فیلڈنگ کے لیے میدان میں موجود تھے تو بھی ان سے ملنے کے لیے 2 مرتبہ کچھ تماشائی گراؤنڈ میں داخل ہوئے لیکن سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر اُنہیں روک کر گراؤنڈ سے باہر نکال دیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00