Home انٹرٹینمنٹحنا پرویز بٹ کی رجب بٹ پر کڑی تنقید

حنا پرویز بٹ کی رجب بٹ پر کڑی تنقید

by Admin
0 comments
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پنجاب اسمبلی کی رکن حنا پرویز بٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے ان کی حالیہ وائرل ویڈیو کو انتہائی شرم ناک قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں رجب بٹ کو ایک ریسٹورنٹ میں کھانے کی ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں ان کے پیچھے بیٹھی ایک فیملی واضح طور پر غیر آرام دہ محسوس کر رہی تھی۔

ویڈیو میں ایک خاتون کو کیمرے سے اپنا چہرہ چھپاتے اور رخ موڑتے دکھایا گیا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اس عمل کو مداخلت آمیز اور نامناسب قرار دیا ہے۔

حنا پرویز بٹ نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ انتہائی شرم ناک رویہ ہے، ان لوگوں میں نہ شرم ہے، نہ عقل، جہاں دل چاہتا ہے کیمرا نکال کر ویڈیو بنانا شروع کر دیتے ہیں، اس بات کی پرواہ کیے بغیر کہ آس پاس فیملیز بیٹھی ہو سکتی ہیں، افسوس کی بات یہ ہے کہ کچھ لوگوں کے لیے ایسے افراد ہیرو ہیں۔

یہ تنازع ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رجب بٹ پہلے ہی مختلف قانونی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی رجب بٹ خبروں میں رہتے ہیں، جہاں 2024ء میں ایمان فاطمہ سے ہونے والی ان کی شادی رواں سال طلاق پر ختم ہو گئی۔

 دونوں کے ہاں ستمبر 2025ء میں بیٹے کیوان سلطان کی پیدائش ہوئی تھی۔

رجب بٹ نے مارچ 2026ء میں ایک پوڈکاسٹ میں علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے طلاق کے کاغذات بھی بھیجنے کا بتایا تھا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00