Home اہم خبریںبرسٹل میں ہولناک دھماکا، 2 افراد ہلاک

برسٹل میں ہولناک دھماکا، 2 افراد ہلاک

by Admin
0 comments

—فوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا 

برطانیہ کے شہر برسٹل میں ایک رہائشی علاقے میں ہونے والے پراسرار دھماکے نے ہر طرف خوف پھیلا دیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں 1 مرد اور 1 خاتون موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ 1 بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زوردار دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس کے بعد علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لے لیا گیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا۔

پولیس نے واقعے کو’مشکوک‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیچیدہ اور حساس تحقیقات ہیں، دھماکے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔

حکام کے مطابق دھماکے کے بعد درجنوں مکینوں کو گھروں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، تاہم اب بیشتر افراد کو واپس جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا، لیکن متاثرہ گھر کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے اور علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00