Home اہم خبریںبرطانیہ میں خودکشی سے متعلق ویب سائٹ پر 9 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ جرمانہ

برطانیہ میں خودکشی سے متعلق ویب سائٹ پر 9 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ جرمانہ

by Admin
0 comments

— فائل فوٹو 

برطانیہ کے میڈیا ریگولیٹر ادارے ’آف کام (Ofcom)‘ نے ایک ایسی ویب سائٹ پر 9 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا ہے، جس پر خودکشی کی ترغیب دینے والے مواد سے متعلق سنگین الزامات سامنے آئے ہیں اور اس ویب سائٹ کو کم از کم 50 اموات سے جوڑا گیا ہے۔

آف کام  کے مطابق متعلقہ پلیٹ فارم نے آن لائن سیفٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کی، جس کا مقصد برطانیہ میں صارفین کو غیر قانونی اور نقصان دہ آن لائن مواد سے محفوظ رکھنا ہے۔

آف کام کا کہنا ہے کہ اگرچہ ویب سائٹ نے برطانیہ کے صارفین کو بلاک کرنے کی کچھ کوششیں کیں، لیکن یہ اقدامات ناکافی تھے اور مستقل طور پر نافذ نہیں کیے گئے، جس کے باعث نقصان کے خطرات برقرار رہے۔

آن لائن سیفٹی مہم چلانے والی ایک تنطیم ’مولی روز فاؤنڈیشن‘ نے آف کام پر کارروائی میں تاخیر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران متاثرہ خاندانوں اور تنظیموں کو مسلسل دباؤ ڈالنا پڑا۔

تنظیم کے مطابق تحقیقات کے دوران مزید کمزور افراد خطرے میں رہے اور اس عرصے میں مزید اموات بھی ہوئیں۔

جس پر آف کام نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ اس معاملے کی سنگینی اور متاثرہ افراد کے جذبات کو سمجھتے ہیں، تاہم ہر ریگولیٹری ادارے کی طرح مکمل اور شفاف کارروائی میں وقت درکار ہوتا ہے۔

برطانیہ میں خودکشی پر اکسانا یا اس میں مدد فراہم کرنا ایک مجرمانہ جرم ہے، اور نئے آن لائن سیفٹی قوانین کے تحت پلیٹ فارم فراہم کرنے والوں پر لازم ہے کہ وہ ایسے مواد تک رسائی کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

آف کام کی رپورٹ کے مطابق یہ ویب سائٹ بعض صورتوں میں بغیر وی پی این کے بھی برطانیہ میں قابلِ رسائی تھی، جس نے حفاظتی اقدامات کی ناکامی کو مزید واضح کیا۔

یہ اپنی نوعیت کی پہلی بڑی کارروائی ہے جو آن لائن سیفٹی ایکٹ کے تحت مکمل کی گئی ہے اور اس کی تحقیقات مارچ 2025ء سے اپریل 2026ء تک جاری رہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00