Home اہم خبریںذہنی دباؤ نظامِ ہاضمہ پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے: ماہرین کا انتباہ

ذہنی دباؤ نظامِ ہاضمہ پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے: ماہرین کا انتباہ

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

طبی ماہرین کے مطابق ذہنی دباؤ صرف ذہن تک محدود نہیں رہتا بلکہ یہ انسانی نظامِ ہاضمہ پر بھی گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل عرصے تک رہنے والا اسٹریس جسم میں ہارمونز کی ایسی تبدیلیاں پیدا کرتا ہے جو آنتوں کی صحت اور مجموعی قوتِ مدافعت کو متاثر کرتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق دباؤ کے دوران دماغ جسم کو ایک ایمرجنسی اسٹیٹ میں لے جاتا ہے، جس کے باعث ہارمونز کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور یہ براہِ راست نظامِ ہاضمہ پر اثر انداز ہوتے ہیں، اس کے نتیجے میں آنتوں کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور ہاضمے کے مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں۔

حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اسٹریس مفید بیکٹیریا کو کم کر دیتا ہے جو ہاضمے، قوتِ مدافعت اور ذہنی صحت کے لیے ضروری ہوتے ہیں، جبکہ اس سے نقصان دہ بیکٹیریا میں اضافہ ہو جاتا ہے، یہ عدم توازن وقت کے ساتھ مختلف بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی دباؤ آنتوں کی دیوار کو کمزور کر دیتا ہے، جس سے نقصان دہ مادے خون میں شامل ہو سکتے ہیں اور جسم میں سوزش پیدا ہو سکتی ہے، اگر یہ صورتِ حال برقرار رہے تو طویل مدتی ہاضمے کے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اسٹریس نظامِ ہاضمہ کی رفتار کو بھی متاثر کرتا ہے، جس سے کبھی ہاضمہ سست اور کبھی تیز ہو جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں اپھارہ، قبض یا اسہال جیسی علامات سامنے آتی ہیں۔

ماہرینِ صحت دماغ اور آنتوں کے درمیان مضبوط تعلق کو برین گٹ کنکشن قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ذہنی سکون ہاضمے کی بہتر کارکردگی کے لیے نہایت اہم ہے۔

ماہرین نے آنتوں کی صحت بہتر بنانے اور اسٹریس کے اثرات کم کرنے کے لیے چند احتیاطی تدابیر تجویز کی ہیں، جن میں متوازن غذا، مناسب مقدار میں پانی کا استعمال، روزانہ ورزش، مکمل نیند اور ذہنی سکون کے لیے مراقبہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پراسیسڈ فوڈز اور زیادہ چینی کے استعمال سے گریز بھی مفید قرار دیا گیا ہے۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00