Home اہم خبریںامریکا کو غیر قانونی و غیر معقول شرائط ترک کرنا ہونگی: ایرانی نائب وزیرِ دفاع

امریکا کو غیر قانونی و غیر معقول شرائط ترک کرنا ہونگی: ایرانی نائب وزیرِ دفاع

by Admin
0 comments
ایران کے نائب وزیرِ دفاع رضا طلائی نیک—فائل فوٹو

ایران کے نائب وزیرِ دفاع رضا طلائی نیک کا کہنا ہے کہ امریکا کو اپنی غیر قانونی اور غیر معقول شرائط ترک کرنا ہوں گی۔

ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیرِ دفاع رضا طلائی نیک نے کہا ہے کہ امریکا اب دوسرے ممالک پر اپنی پالیسی مسلط کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ ایران آزاد ممالک خصوصاً شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ دفاعی ہتھیاروں کی صلاحیتیں شیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائی کے حوالے سے یکم مئی کی اہم ڈیڈ لائن کا سامنا ہے، امریکی قانون وار پاورز ایکٹ کے تحت صدر کانگریس کی منظوری کے بغیر 60 دن سے زیادہ فوجی کارروائی جاری نہیں رکھ سکتے۔

دوسری جانب امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو دنیا کے خلاف ’معاشی ایٹمی ہتھیار‘ کے طور پر استعمال کر رہا ہے، اس لیے کوئی بھی معاہدہ ایران کے جوہری پروگرام کو شامل کیے بغیر ممکن نہیں۔

مارکو روبیو نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ ایران 25 فیصد عالمی توانائی کو روکنے کی صلاحیت پر فخر کر رہا ہے اور اگر اسے جوہری ہتھیار مل گیا تو صورتِ حال مزید خطرناک ہو جائے گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00