Home اہم خبریںبلاول بھٹو سے قادر پٹیل کی ملاقات، بحری قزاقوں کے پاس یرغمال پاکستانیوں کی صورت حال سے آگاہ کیا

بلاول بھٹو سے قادر پٹیل کی ملاقات، بحری قزاقوں کے پاس یرغمال پاکستانیوں کی صورت حال سے آگاہ کیا

by Admin
0 comments
فوٹو بشکریہ پی پی پی/ایکس

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے ملاقات کی اور بحری قزاقوں کی جانب سے اغوا کیے گئے ایم ٹی آنر 25 نامی آئل ٹینکر کے پاکستانی قیدیوں کی صورت حال سے آگاہ کیا۔

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں رکن قومی اسمبلی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بحری قزاقوں کی جانب سے اغواء کیے گئے ایم ٹی آنر 25 نامی آئل ٹینکر کے 17 رکنی عملے میں 10 پاکستانی شہری ہیں جن میں سے 6 کا تعلق کراچی اور دیگر کا سوات، باجوڑ، ساہیوال اور مردان سے ہے۔

قادر پٹیل نے بتایا کہ بحری قزاق عملے پر تشدد کر رہے ہیں جبکہ عملے کو خوراک کی بھی قلت کا سامنا ہے۔ انڈونیشیا اپنے ملک کے 7 شہری رہا کروانے کے لیے بحری قزاقوں سے رابطے میں ہے۔

اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بحری قزاقوں کی قید میں پاکستانی شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ وزارت خارجہ کے حکام، ڈائریکٹر جنرل فارن افیئرز بحری قزاقوں سے پاکستانی شہری رہا کروانے کے لیے اقدامات کریں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00