Home انٹرٹینمنٹاداکارہ حنا رضوی آئی سی یو میں داخل، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

اداکارہ حنا رضوی آئی سی یو میں داخل، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

by Admin
0 comments
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا رضوی نے اسپتال کے آئی سی یو سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی صحت کے لیے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

حنا رضوی ایک معروف فنی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کی بہن سنگیتا ماضی کی صفِ اوّل کی اداکارہ و ہدایتکار رہ چکی ہیں جبکہ دوسری بہن اداکارہ کویتا بھی فلمی دنیا کا بڑا نام رہی ہیں، حنا نے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی محنت سے الگ پہچان بنائی۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں اسپتال کے بستر پر آکسیجن اور ڈرپ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

حنا رضوی نے مداحوں سے اپنی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

مداحوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00