پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ آپ جب گر کر واپس آتے ہیں تو کافی اچھا محسوس کرتے ہیں۔
کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کوالیفائر میں فتح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے کافی اہم میچ تھا، کراؤڈ کی موجودگی کو کافی انجوائے کیا۔
پشاور زلمی کے کپتان نے کہا کہ کراچی کے گراؤنڈ سے میری بہت یادیں وابستہ ہیں۔
ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کی یہاں تک رسائی میری وجہ سے نہیں، سب کی مشترکہ محنت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مینڈس کے ساتھ بیٹنگ کے دوران اس سے بھی ٹپس لیتا رہتا ہوں۔
خیال رہے کہ پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
اس میچ میں بابر اعظم نے 103 رنز کی زبردست اننگز کھیلی اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔