Home اہم خبریںبندر امام پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر بمباری کے وقت کئی ملازمین آخری لمحات تک ڈیوٹی کرتے رہے

بندر امام پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر بمباری کے وقت کئی ملازمین آخری لمحات تک ڈیوٹی کرتے رہے

by Admin
0 comments

اسکرین گریب/ ایکس 

امریکا اور اسرائیل کے ایرانی بندر امام پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر بمباری کے وقت کئی ملازمین آخری لمحات تک ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے، نئی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔

ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شدید امریکی اسرائیلی بمباری کے باوجود کئی بہادر ملازمین آخری لمحوں تک اپنی ڈیوٹی پر ڈٹے رہے۔

خیال رہے کہ ایران میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے اہم پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو 4 اپریل کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

فوٹیج میں ظاہر ہوتا ہے کہ حملوں کے دوران بھی کارکنان پلانٹ کے اہم حصوں کو سنبھالنے اور ممکنہ نقصان کو کم سے کم رکھنے کی کوشش کرتے رہے۔ خطرناک صورتحال کے باوجود انہوں نے اپنی ذمہ داریاں ترک نہیں کیں اور آخری وقت تک اپنی جگہ موجود رہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب علاقے میں شدید فضائی حملے جاری تھے، جس کے باعث صنعتی تنصیبات کو بھی خطرات لاحق تھے۔ ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کارکنوں کی ہمت اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کو سراہا جا رہا ہے۔

فضائی حملوں کے بعد ایران کے سب سے بڑے پیٹروکیمیکل صنعتی مرکز کی پیداوار مکمل طور پر معطل ہو گئی تھی، حملوں میں دو اہم یوٹیلٹی پلانٹس  کو نشانہ بنایا گیا تھا، جو اس بڑے صنعتی کمپلیکس کے اندر قائم 50 سے زائد فیکٹریوں کو گیس، بجلی اور صنعتی پانی فراہم کرتے تھے۔

ایرانی حکام کے مطابق یہ کمپلیکس ملک کے بڑے صنعتی مراکز میں شامل ہے، جہاں سالانہ تقریباً 72 ملین ٹن پیٹروکیمیکل مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔ یہ تنصیبات ماہشہر اور بندر امام خمینی کے قریب واقع ہیں اور علاقے کے تقریباً 3 لاکھ افراد کے روزگار کا بڑا ذریعہ ہیں۔ یہاں تیار ہونے والی مصنوعات میں بنیادی کیمیکلز، پولیمرز، پلاسٹک، ٹیکسٹائل، کھاد اور طبی سامان میں استعمال ہونے والا مواد شامل ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00