Home اہم خبریںبھارت کا مشترکہ اعلامیے کے بجائے چیئر اسٹیٹمنٹ جاری

بھارت کا مشترکہ اعلامیے کے بجائے چیئر اسٹیٹمنٹ جاری

by Admin
0 comments

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

بھارت نے نئی دہلی میں برکس وزرائے خارجہ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیے کے بجائے چیئر اسٹیٹمنٹ جاری کر دیا۔

چیئر اسٹیٹمنٹ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر بعض برکس رکن ممالک کے درمیان اختلافِ رائے تھا۔

چیئر اسٹیٹمنٹ میں کہا گیا ہے کہ برکس وزرائے خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی برقرار رکھنے اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا ہے جب کہ غزہ میں فوری، مستقل اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

چیئر اسٹیٹمنٹ کے مطابق برکس ممالک نے یک طرفہ جبر پر مبنی اقدامات اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری کے بغیر عائد پابندیوں کی مذمت کی۔

چیئر اسٹیٹمنٹ میں بحیرۂ احمر اور باب المندب میں جہاز رانی کے حقوق اور آزادی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

چیئر اسٹیٹمنٹ کے مطابق برکس ممالک نے عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد کے خلاف یک طرفہ ٹیرف اور غیر ٹیرف اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار بھی کیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00