Home اہم خبریںپاکستانی کپتان فاطمہ ثنا کا ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ

پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا کا ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ

by Admin
0 comments

کپتان فاطمہ ثنا۔فوٹو: فائل

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا، انہوں نے  15 گیندوں پر نصف سنچری بنادی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی بیٹر صوفی ڈیوائن نے18 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی، تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے 19 گیندوں پر 62 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔

پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے ویمنز ٹیم کو تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں 133 رنز سے شکست دے دی اور سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے ویمنز ٹیم 224 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18 اوورز میں 90 پر ڈھیر ہوگئی، یوں میچ 133 رنز سے گرین شرٹس کے نام رہا۔

کپتان فاطمہ ثنا نے صرف 19 گیندوں پر 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، فاطمہ ثنا کے اسکور میں 10چوکے، 2 چھکے شامل تھے، سائرہ جبین نے 50 رنز ناٹ آؤٹ اور عائشہ ظفر نے 45 رنز بنائے۔

زمبابوین بولر مابھیرو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00