Home اہم خبریںجمیکا سے امریکا جانے والی پرواز میں خاتون مسافر کے ہاں بچے کی پیدائش، شہریت کے حوالے سے دلچسپ صورتحال

جمیکا سے امریکا جانے والی پرواز میں خاتون مسافر کے ہاں بچے کی پیدائش، شہریت کے حوالے سے دلچسپ صورتحال

by Admin
0 comments

—فائل فوٹو

کیریبیئن ملک جمیکا سے امریکی شہر نیویارک جانے والی پرواز میں خاتون مسافر کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

کیریبین ایئر لائنز کی یہ پرواز 4 اپریل کو جمیکا کے شہر کنگسٹن سے امریکی شہر نیویارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

فضائی کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پرواز کے دوران ایمرجنسی کا سامنا ہوا تاہم سب کچھ ٹھیک رہا اور خاتون نے بچے کو جنم دیا۔

نیویارک پہنچنے کے بعد ماں اور بچے کا طبی ٹیم نے معائنہ کیا اور انہیں ضروری نگہداشت فراہم کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیدا ہونے والے بچے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ لڑکا ہے، نومولود کو کس ملک کی شہریت حاصل ہو گی اس حوالے سے صورتِحال غیر واضح ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ بچے کے والدین کے بارے میں تفصیلات موجود نہیں اور یہ بھی معلوم نہیں کہ جب بچے کی پیدائش ہوئی تو طیارہ حقیقت میں کس جگہ پرواز کر رہا تھا۔

اگر بچے کے والدین میں سے کوئی ایک امریکی شہری ہے تو بچے کو امریکی شہریت حاصل ہو گی۔

اگر والدین امریکی نہیں تو بھی امریکی قوانین کے مطابق اگر امریکی فضائی حدود میں پرواز کرنے والے طیارے میں کسی بچے کی پیدائش ہوتی ہے تو اسے امریکی شہریت حاصل ہو گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00